گرمی، لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ، امتحانی سنٹرز میں متعدد طالبعلم بے ہوش 

گرمی، لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ، امتحانی سنٹرز میں متعدد طالبعلم بے ہوش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان،چوک سرور شہید،وہاڑی،ٹھٹھہ صادق آباد، بوریوالا(سپیشل(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
 رپورٹر،بیورو رپورٹ، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں جاری اضافے میں کمی آنا شرو ع ہوگئی ہے گزشتہ روز جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ گرمی بہاولپور میں پڑی جہا ں دن کے وقت درجہ حرارت 43.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح کوٹ ادو میں 42.2،کروڑ لعل عیسن  میں 43.5،ملتان میں 41.2،رحمیار خان میں 43.0،ڈی جی خان میں 44.0،جبکہ خان پور میں 43.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم دوسری جانب گرمی کی شدت بڑھنے سے ٹھنڈے مشروبا ت سمیت گرمی کی شدت کو کم کرنے والی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ میدانی علاقوں  گرمی کے دوران بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ  ہوگیا ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کررکھ دی ہے۔ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد پل 14،پل 132، پل پنجو علی شیر واہن نواح کے علاقوں میں آگ برساتی گرمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ بجلی لوڈشیڈنگ کے علاہ وولٹیج کی کمی بیشی جاری ہے شدید گرمی میں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہے،بورے والا سمیت ضلع وہاڑی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،وولٹیج کی کمی،واپڈا اہلکاروں کی مبینہ کرپشن اور بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف پاکستان کسان اتحادکے مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں نے احتجاجی ریلی نکالی جو کہ گلشن رحمان سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے گزرتی ہوئی واپڈا افس اور پریس کلب کے سامنے پہنچی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان،تحصیل صدر محبوب احمد منہاس اور دیگر قائدین نے کہا کہ شہر میں ڈکیتیاں چوریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں شہری گھروں اور بازاروں میں لٹ رہے ہیں پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے واپڈا ملازمین خودکرپشن اور بجلی چوری میں ملوث ہیں جس کا اضافی بوجھ ڈیٹیکشن کی صورت میں ہر ماہ کسانوں پر ڈال دیتے ہیں لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کسانوں اور عام شہریوں کے لئے عذاب بن چکی ہے پانی کی شدید قلت اوپر سے ٹیوب ویل بند ہونے سے فصلیں برباد ہورہی ہیں اگر حکومت نے اس کا فوری نوٹس نہ لیا تو لاکھوں کسان سڑکوں پر نکل آئیں گے ریلی میں محمد شہزاد گھمن،مہر محمد منیر لک،محمد شفیق وٹو اور دیگر راہنماں نے بھی شرکت کی۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین وہاڑی میں میٹرک کے امتحانات میں محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئی جنریٹر ہونے کے باوجود بجلی جانے پر نہیں چلایا جاتا شدید گرمی میں طالبات پسینہ سے شرابور متعدد کی حالت خراب ہوگئی طالبات کے والدین عبدالطیف  مشتاق  ناصر،عبدالرزاق راحیل،صابر،چوہدری شریف و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ درد سر بنی ہوئی ہے دوسری جانب امتحانی سنٹر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی انتظامیہ مبینہ طور پر مال بنانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ہال میں 2 پنکھے ہیں جن ایک پنکھا چلتا ہی نہیں بجلی جانے پر جنریٹر ہونے کے باوجود پٹرول بچانے کے لئے نہیں چلایا جاتا پینے کے لئے شدید گرمی میں پانی بھی گرم ملتا ہے اگر کسی بچی کو گرمی میں کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہے والدین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔حالیہ گرمی کی شدید ترین لہر کے بعد سورج کا پارہ عروج پر جاپہنچا پرانے نظام تعلیم میں مئی سے جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوتی تھیں جس سے معصوم نونہال بچے گرمی سے بچ جاتے تھے لیکن نئے نظام تعلیم کے تحت شدید ترین گرمی میں مئی کے آخری ہفتوں میں معصوم بچوں سے اسکول کے سالانہ امتحانات لینے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اکثر اسکولوں میں بچے بیہوش ہونا،ناک سے خون بہنا گرمی کے باعث حالت غیر ہونا معمول کی بات بن چکا ہے اور کچھ مقامات پر بچوں کے وفات پانے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے والدین میں شدید تشویش کی لہر پاء جاتی ہے والدین واہل علاقہ چوک سرور شہید نے سیکرٹری ایجوکیشن سی ای او ایجوکیشن ضلع مظفرگڑھ سے فوری طور پر چھٹیاں کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔