لیگی ایم پی اے میاں نوید کے والد کے قتل میں ملوث 2ملزم گرفتار
پاکپتن (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی آرائیں کے قتل میں اہم پیش رفت، پولیس نے دو مرکزی ملزمان مقبول احمد اور لیاقت علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مقبول احمد کا تعلق پاکپتن اور لیاقت علی کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور آئی جی پنجاب نے سنگین وقوعہ کا نوٹس لیا تھا جس پر آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او کو ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک دیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں مقبول احمد نے وقوعہ کی پلاننگ سمیت قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں متحرک ہیں۔
قاتل گرفتار