23 مئی سے 29 مئی تک پورے ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد (آئی این پی)پولیو کے نئے کیسز کے پیش نظر 23 مئی سے 29 مئی تک پورے ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ مہم پہلے چند علاقوں تک محدود رکھی گئی تھی مگر اب یہ پورے ملک میں چلائی جائے گی۔حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ان کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی، میڈیا، علماء کرام بھی پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔پولیو کا خاتمہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔
پولیو مہم