ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                    لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤ ں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا  ذرائع کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو اقبا ل نامی شخص کی دکا ن میں نقب زنی کی واردات کے دوران2لا کھ مالیت کا سامان، اے سی اور ایل سی ڈی چوری کر کے فرار ہو گئے، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو شرجیل کے گھر میں گھس کر گن پوانٹ پر اہلخانہ سے 5لاکھ29ہزا ر رو پے اور 3تولے  زیوارات لوٹ کر فرا ر ہو گئے فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکومدثر سے اسلحہ کے زور پر 82ہزار روپے اور موبائل فون  چھین لیا اور  نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو حفیظ 40ہزار روپے اور موبائل، شما لی چھاو نی میں عظیم سے ڈاکو 31 ہزار رو پے اور موبائل فون، ہیر کے علاقے میں ڈاکو منیر احمد سے 18ہزا ر اور موبائل، لاری اڈا میں ڈاکو جمشیدسے اسلحہ کے زور پر مو ٹر سائیکل، مو با ئل اور ہزاروں رو پے نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں  سرور روڈ اور ریس کورس کے علاقے سے گاڑیاں جبکہ یکی گیٹ.مزنگ اور غازی.آباد سے چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -