ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 اور 5 ہزار جرمانہ ہوگا

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 اور 5 ہزار جرمانہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر دو سو، تین، پانچ سو کی بجائے  2 ہزار اور  5 ہزار جرمانہ ہوگا، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹریفک جرمانوں میں بھاری اضافے کی سفارشات مرتب کرلیں، سی ٹی او لاہور نے سفارشات مرتب کرتے ہوئے مراسلہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو بجھوا دیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر موجودہ جرمانوں کی شرح انتہائی کم ہے، سٹی ٹریفک پولیس ہر سال 30 لاکھ سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کررہی ہے ہر سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر دو سو، پانچ سو جرمانہ کرنے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں کمی نہیں آرہی، لہٰذا حکومت پنجاب کو اس حوالے سے سفارشات بھجوائی جارہی ہیں جن کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کو کم از کم  2 ہزار اور کار سواروں کو کم از کم 05 ہزار جرمانے کیا جائے۔، منتظر۔مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی نسبت ٹریفک جرمانے انتہائی کم ہیں، ٹریفک جرمانے بڑھانے سے قانون شکنوں کی حوصلہ شکنی ہوگی،  سفارشات کے مطابق رانگ پارکنگ پر موٹرسائیکل سوار کو دو سو کی بجائے 02 ہزار روپے جبکہ رانگ پارکنگ پر کار سوار کو 05 سو کی بجائے 05 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے، سفارشات کے مطابق بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 02 ہزار جبکہ کار چلانے پر پانچ ہزار، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر بھی پانچ ہزار روپے اور کالے شیشے لگانے پر بھی پانچ سو کی بجائے 05 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے۔
 اسی طرح بغیر، غیر نمونہ اور اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھی دو سو، پانچ سو کی بجائے 02 ہزار، 05 ہزار جرمانے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی جرمانے دوسو، پانچ سو سے بڑھا کر 02 ہزار، 05 ہزار کرنے کی تجویز کی گئی ہے، منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ٹریفک جرمانوں کی شرح میں اضافہ کرنے سے ٹریفک اعدہام کو قابو کیا جاسکے گا، قانون شکنوں کیوجہ سے بے ہنگم ٹریفک، ٹریفک جام اور ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ان کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -