رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر چھوڑنا مت: مریم نواز
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اس کو چھوڑنا مت۔مریم نواز نے ٹوئٹر جاری میں کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جان کو خطرے سے متعلق دیئے گئے بیان پر تنقید کی اور کہاکہ سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں۔مریم نواز نے کہا کہ 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اس کو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے۔
مریم نواز