سکھر بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہونگے
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر بورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہونگے اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ سکھر رفیق احمد پلھ کے مطابق سکھر،خیرپور اور گھوٹکی ضلع سے تعلق رکھنے والے 90 ہزار 459 طلباو طالبات امتحانات دیں گے جس میں سے 46 ہزار 459 نویں اور 44 ہزار دسویں جماعت کا امتحان دیں گے جس کے لیے تینوں اضلاع میں 187 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 49 طلبا اور 36 طالبات کے لیے مخصوص ہیں جبکہ 102 امتحانی مراکز کمبائینڈ ہونگے سکھر ضلع میں 53،خیرپور ضلع میں 94 اور گھوٹکی ضلع میں 40 مراکز قائم ہیں سیکرٹری بورڈ کے مطابق امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کے لیے 27 سے زائد چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ امتحانی مراکز کوممنوعہ علاقہ قرار دینے اور دفعہ 144نافذ کرنے کی وزارت داخلہ سندھ سے سفارش کی گئی ہے سیکریٹری بورڈ کے مطابق امتحانات 17 مئی سے شروع ہوکر 25 مئی تک جاری رہیں گے آج نویں کا انگلش اور دسویں جماعت کے آسان سندھی اور اردو کے پرچے لیے جائیں گے