ہیروئن کی چپلیں بنا کر منشیات اسمگلنگ کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

ہیروئن کی چپلیں بنا کر منشیات اسمگلنگ کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی اور کوشش ناکام بنادی، ہیروئن سے بنی چپل پہنے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔منشیات کے اسمگلرز نت نئے انداز سے کارروائیاں کرکے اپنا قبیح کاروبار جاری رکھتے ہیں، اس سلسلے میں سائٹ ایریا پولیس کے ہاتھوں منشیات فروش چپل گینگ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔منشیات اسمگل کرنے والے مذکورہ ملزمان کیسے پکڑے گئے، اس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔اس حوالے سے پولیس حکام کے مطابق دو کم عمر نوجوانوں کی چپلیں موٹی ہونے پر پولیس کو شک ہوا اور شک کی بنیاد پر ان دونوں کو چیک کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک ایک کلو ہیروئن اپنی چپل میں چھپائی ہوئی تھی، پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزمان نے بتایا کہ وہ کوئٹہ سے چپل پہن کر کراچی آئے ہیں،ملزمان نے بتایا کہ ہمیں ہیروئن یہاں پہچانے کے فی کلو 15ہزار روپے ملے، پولیس حکام کے مطابق کم عمر بچوں کو پولیس اکثر چیک نہیں کرتی، ملزمان نے بہت چالاکی سے منشیات سپلائی کیلئے بچوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔