بنوں، سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، متعدد گرفتار

      بنوں، سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     بنوں (نمائندہ خصوصی)تھانہ بسیہ خیل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات، داؤ منی، آلات قماربازی برآمد،تفصیلات کے مطابق قائمقام ڈی پی او بنوں سلیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر سرکل ایس ڈی پی او صدر عمران اللہ خٹک کی نگرانی میں نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم اور بسیہ خیل پولیس نے مجرمان اشتہاریوں، قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان،  منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور قماربازوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے دوران آپریشن قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سلیمان کو گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل کلاشنکوف سمیت پستول برآمد کی گئی اسی طرح دیگر قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری عارف شاہ بھی حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔ دوران آپریشن مجموعی طور پر  01 عدد کالاکوف،01 کلاشنکوف،  02 پستول، 2160 گرام چرس اور 265 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان دھر لئے۔اپریشن کو جاری رکھتے ہوئے قماربازی میں مصروف ملزمان پر چھاپہ لگا کر جن میں سے رافید اللہ اور حفیظ اللہ برموقع گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 8000 روپے داؤ منی، دو عدد تیتر برآمد کرکے قبضہ پولیس کئے جبکہ دیگر 6 بھاگے ہوئے قمارباز ملزمان کے پسماندہ موٹر سائیکلز تحویل میں لئے جاکر جن کی گرفتاری درپیش رکھی گئی۔ ملزمان کے خلاف اسلحہ و منشیات اور قماربازی ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کئے۔