باڑہ‘ پریس کلب کے سابق صدر صحافی خادم آفریدی کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

باڑہ‘ پریس کلب کے سابق صدر صحافی خادم آفریدی کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ(نمائندہ پاکستان) باڑہ پریس کلب کے سابق صدر صحافی خادم آفریدی کی ماورائے عدالت گرفتاری کے خلاف ضلع خیبر کے صحافی برادری سراپا احتجاج۔ پاک افغان شاہراہ خیبر چوک باڑہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کا مطالبہ تھا کہ صحافی خادم خان کو باعزت رہا کرکے ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے۔ ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبوں کے صحافی برادری کی کال پر باڑہ بازار پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں باڑہ سیاسی اتحاد۔ سول سوسائٹی اور تاجر یونین کے رہنماں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے باڑہ، جمرود  اور لنڈیکوتل پریس کلب صحافی برادری باڑہ سیاسی اتحاد اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سابق صدر خادم خان آفریدی کو جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ تمام سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی اور صحافی برادری کا ایک ہی مطالبہ ہے، کہ اسی طرح ظالمانہ کاروائی اور بغیر نوٹس کے معزز شہریوں کی گرفتاریاں اور ہراساں کرنا قابل مزمت اور ناروا سلوک ہے، اسی طرح کاروائیوں سے نفرت اور اداروں پر  بد اعتمادی پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے آئندہ فیصلے تک ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ضلع خیبر سمیت پولیس کوریج سے مکمل بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا اور باڑہ پریس کلب سابق صدر خادم حسین آفریدی باعزت طریقے سے رہا کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔