پیٹرول کے حصول کیلئے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں 

پیٹرول کے حصول کیلئے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)قیمتوں میں ردو بدل کی خبریں، ڈیرہ اسماعیل خان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، پیٹرول پمپس مالکان نے سیل محدود کردی، شہریوں کو موٹر سائیکل کیلئے محض 1لیٹرول پیٹرول کی فروخت،پیٹرول کے حصول کیلئے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کی شرائط کے تحت موجودہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے دی جانیوالے سبسڈی کے خاتمہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے ساتھ ہی ڈیرہ میں پیٹرول غائب ہونا شروع ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے اور منافع کے لالچ میں ڈیلروں اورپیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی سیل محدود کردی ہے۔ پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے شہریوں کو موٹر سائیکل کیلئے محض 1لیٹرول پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر ذمہ داران سے پیٹرول پمپس مالکان کی بلیک میلنگ کا نوٹس لینے اور مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔