21مئی کو تمام قافلے پشاور کی طرف روانہ ہوں گے‘ سیف اللہ خٹک

21مئی کو تمام قافلے پشاور کی طرف روانہ ہوں گے‘ سیف اللہ خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما سیف اللہ خان خٹک نے کہا ہے کہ 21مئی کو تمام راستے اور قافلے پشاور کی طرف ہوں گے عظیم الشان تقدس حرمین شریفین کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام شرکت کریں گے جو اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ہاتھیان اور شیرگڑھ سے سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم کی قیادت میں ہزاروں افراد کا قافلہ شریک ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کا مقصد اللہ کی زمین پر اسلامی نظام کا نفاذ ہے جس کے لئے روز اول سے کوششیں  جاری ہے اور ملک خداد میں اسلامی نظام نافذ کرکے دم لیں گے ملکی مسائل کی اصل وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری اور غیروں کا نظام ہے  جب تک ملک میں اسلامی نظام کا نظام نافذ نہ ہوں ملکی مسائل بڑھتے جائیں گے انہوں نے کہا کہ 21مئی کو تقدس حرمین کانفرنس اسلامی انقلاب کے لئے سنگ میل اور طاغونی قوتوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسلامی نظام کے بغیر کوئی نظام قبول نہیں حرمین شریفین میں نعرہ بازی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے