ڈیرہ‘ مختلف واقعات میں ایک جاں بحق‘ 3 زخمی

ڈیرہ‘ مختلف واقعات میں ایک جاں بحق‘ 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)قتل مقاتلہ کی سابقہ عداوت اور گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ، وانڈہ گنڈھیر، دربڑی اورجھوک اوبھیچڑ میں ملزمان کا اپنے مخالفین پر دھاوا، فائرنگ اور مارپیٹ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دو بھائیوں سمیت3افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب پنیالہ میں حمید اللہ ولد ایماندار قوم مٹھی خیل سکنہ وانڈہ جھنڈیر بدلی خیل پنیالہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان امان اللہ، مطیع اللہ اور قیوم اللہ پسران غلام قاسم نامی بھائیوں نے دوکان میں موجودمیرے بیٹے 30سالہ قدرت اللہ پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اسی طرح تھانہ صدر کی حدود دربڑی سکول کے قریب ملزمان قیوم نواز ولد نامعلوم، ہارون ولد قیوم نواز، ابراہیم،لطیف پسران رمضان اقوام ماچھی سکنائے دربڑی نے گھریلو تنازعہ پر 23سالہ سمیع اللہ اور 25سالہ رحمت اللہ ولد صاحب جان ماچھی سکنائے مڈی روڈ ڈسٹری نمبر6نامی بھائیوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ پیدل اپنے گھر کی جانب جارہے تھے۔تیسرے واقعہ میں تھانہ کینٹ کی حدود جھوک اوبھیچڑ میں گھریلو جھگڑے کے تنازعہ پر ملزمان رمضان سالام اور محمد عنصرنے حبیب اللہ ولد امان اللہ منچھوڑا سکنہ جھوک اوبھیچڑپر قتل کی نیت سے فائرنگ کی جس سے وہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گیا بعدازاں ملزم عنصر کے ہمراہ ڈنڈے اور کلہاڑیوں کے وار سے زدوکوب کیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہیں۔