نوشہرہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ویلفیئر کے انتخابات مکمل
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے انتخابات مکمل اس علی بدرشی کا پینل بلامقابلہ صدر جبکہ احسان اللہ جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ ایسو سی ایشن نوشہرہ کے انتخابات کے لئے شیڈول جاری کیا گیا تھا جس میں 16مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی اور اسد علی بدرشی اور ان کے پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی جبکہ اس کے مقابلے میں دوسرے پینل نے کاغذات جمع نہیں کرائی جس پر انتخابات کیلئے مقرر کر دہ الیکشن کمیشن کے اراکین آیاز علی شاہ، حضرت حسین اور یوسف خان نے باقاعدہ طور پر بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے پینل کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق اسد علی بدرشی اور احسان اللہ جنرل سیکرٹری منتخب کر دئیے جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں مرجان علی، رسول خان ریاض اختر عبدالرازق، فضل محمد، حسین محمد، دامان، محمد فیاض، جواد احمد، اضغر خان، شیر حسن، میاں محمد فاروق، طارق محمد، جان محمد، اشفاق احمد، مستجاب عامر اور محمد اعجاز شامل تھے اس معقوہ پر نو منتخب صدر اسد علی بدرشی نے میڈیا کو بتایا کہ نوشہرہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں کسی صورت ان کے اس اعتماد کو ٹھس نہیں پہنچاوں گا اور ہر قدم پر پبلک ہیلتھ نوشہرہ کے ملازمین کے حقوق کی دفاع کرتے ہوئے ہر فورم پر ان کے حقوق حصولی کیلئے آواز بلند کروں گا