ٹریفک قوانین خلاف ورزی، مئی میں 8996افرا د کیخلاف مقدمات درج
پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی خاطر جاری مہم میں یکم مئی سے نوپارکنگ کی خلاف ورزی،بغیر پرمٹ اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے اور اوور سپیڈنگ کرنے پر مجموعی طور پر 8996 افراد کے خلاف کاروائیاں کی ہے، تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر بھر کے تمام سیکٹرز میں ٹریفک قوانین کے بارے میں خصوصی اگاہی مہم چلارہی ہے اگاہی مہم کیساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے بغیر پرمٹ اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے، اوور سپیڈنگ اور اشاروں کے غلط استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 8996 افراد کے خلاف کارروائیاں کی ہے۔ شہر بھر میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے اگاہی مہم جاری ہے جس کے دوران پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ،سیٹ پیلٹ اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی جارہی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ،اسی طرح موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال ضرور کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ لین لائن ڈسپلن کے پابند رہنے کیساتھ ساتھ اوور سپیڈنگ سے گریز کریں۔