تھانہ رحمان بابو پولیس کے ہاتھوں راہزن گروہ کے 2 گرفتار

تھانہ رحمان بابو پولیس کے ہاتھوں راہزن گروہ کے 2 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ رحمان بابا پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم خطرناک راہزن گروہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے مذموم مقاصد کی خاطر دیر کالونی میں کاروباری شخص سے ایک کروڑ 67 لاکھ روپے چھیننے کی کو شش کررہے تھے کہ پولیس اور مدعی نے ان کو اپنے گاڑی کی ٹکر سے مارا ملزمان نے دوران واردات گاڑی کی ٹکر سے زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ہیں،تھانہ رحمان بابا پولیس نے دونوں ملزمان کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے،جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی میر عالم ولد ظریف خان نے تھانہ رحمان بابا پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر اس سے بھاری رقم چھیننے کی کو شش کرریے تھے، اطلاع ملتے ہی آس پاس میں موجود ناکہ بندی پوائنٹس کو الرٹ کیا گیا اور تھانہ رحمان بابا پولیس اور مدعی نے ملزمان کا تعاقب کر تے ہوئے ملزمان حادثے کا شکار ہوگئے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تھانہ رحمان بابا پولیس نے دونوں رشید ولد بازار سکنہ پھندو غریب آباد اور شہزاد ولد اولس خان کو اپنی تحویل میں لے لیا،ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر تے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جن کے قبضے سے اسلحہ ایک عدد کلاشنکو ف اور ایک پستول اور ایک کروڑ 68لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے،جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،۔