سندھ پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

سندھ پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لسٹیں بنائی جارہی ہیں پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات بنائے جائیں، امپورٹڈ حکومت کا مقصد ہے پی ٹی آئی کو احتجاج سے روکا جائے، امپورٹڈ حکومت اسلام آباد مہم روکنے کیلئے ہتھکنڈے آزمارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حلیم عادل شیخ نے عدالت میں خود کو سرنڈر کیا، سندھ پولیس کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کو گھیرنے کا مقصد یہ ہے کہ حلیم عادل بیل نہ لے سکیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ ساڑھے 3 گھنٹے حلیم عادل اپنی بیل کیلئے عدالت کے باہر کھڑے رہے، حلیم عادل کو بعد میں کہا گیا کہ عدالت کا وقت ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی ایوان میں بیٹھے لوگ ناظم جوکھیو کو فہمیدہ سیال کے قاتل بیٹھے ہیں، پاپوش میں بم بلاسٹ کے مجرم اب تک پکڑے نہیں گئے، صدر میں دہشتگردی، کراچی یونیورسٹی میں ملوث دہشگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔خرم شیر زمان نے کہاکہ سندھ پولیس کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ کو پکڑنے کیلئے سندھ پولیس کو ایکٹو کردیا گیا، حلیم عادل کے گھر والوں کو حراساں کیا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے، ہم آج چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر گزازش کرتے ہیں کہ انتقامی کارروائیوں کیخلاف نوٹس لیں۔