خاتون اوربچوں کی زندگی بچانیوالے نوجوانوں کو ایوارڈ زدینے کا اعلان

خاتون اوربچوں کی زندگی بچانیوالے نوجوانوں کو ایوارڈ زدینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) رنگ نو ڈاٹ کام نے خاتون اوراس کے 3 بچوں کی زندگیاں بچانے والے 4 نوجوانوں کو "پرائیڈآف پاکستان "ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان رنگ نو ڈاٹ کام کے بانی زین صدیقی نے پورٹ گرینڈ کے مقام پرچاروں نوجوانوں سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ چاروں نوجوانوں کو یہ ایوارڈ 14 اگست پر یوم آزادی کی خصوصی تقریب میں دیئے جائیں گے۔اس موقع پر زین صدیقی نیملاقات میں باہمت اوربہادر نوجوان کے جذبے کی تعریف کہا اور کہا کہ آپ چاروں نوجوان ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے ہمت وبہادری کی مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں نے صرف 45 سیکنڈ میں خاتون اور بچوں کو ریسکیوکرکے ثابت کیا کہ انسانی زندگی کو بچانا اہم ترین کام ہے۔زین صدیقی نے کہا کہ رنگ نو ڈاٹ آپ نوجوانوں کو جرات وبہادری پر سلام پیش کرتی ہے اور ساتھ ہی اعلان کرتی ہے کہ آپ چاروں نو جوانوں کو اس کارنامے پر "پرائیڈ آف پاکستان " کا ایوارڈ دیا جائے گا۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ قومی اعزاز سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کے موقع پر خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ گرینڈ انتظامیہ اس سلسلہ میں قابل تعریف ہے۔علی حسن ودیگر نوجوانوں نے کہا کہ 27 رمضان کو یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ہمارے نزدیک جواہم ترین  مقصد اس خاتون اور اس کے بچوں کا بچانا تھا جو ہم نے کیا۔نوجوانوں نے رنگ نو ڈاٹ کام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اس کام پر بڑی پذیرائی ملی ہے،ہم رنگ نو سمیت تمام اداروں کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ ہمیں خوشی ہے کہ اللہ نے ہم سے جان بچانے کایہ اہم کام لیا۔