راہزنی واقعات کی رو تھام، سی سی ٹیء وی کیمرے نصب کرنے کااعلان 

راہزنی واقعات کی رو تھام، سی سی ٹیء وی کیمرے نصب کرنے کااعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


            پشاور(سٹی رپورٹر) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے راہزنی واقعات پر قابو پانے کیلئے شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز پنچ کٹھہ چوک میں عوام کی جانب سے کھلی کچہری کے دوران راہزنی واقعات میں اضافے کی شکایت پر کیا۔ اس موقع پر پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر ظریف خان‘ اے ڈی سی پشاور عمران خان‘ ڈائریکٹر ایسٹ سید وقاص علی شاہ‘ ایس ایچ او تھانہ یکہ توت علاؤ الدین اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ شہریوں نے نکاسی آب‘ صفائی ستھرائی‘ راہزنی‘ امن و امان‘ ڈومیسائل اجراء اور پاسپورٹ دفاتر سمیت دیگر محکموں میں درپیش مسائل بارے میئر پشاور کو آگاہ کیا۔ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے شہریوں کے مسائل نوٹ کئے اور متعلقہ  حکام کیساتھ رابطہ کر کے انہیں فوری طور پر مسائل حل کرنے کی  یقین دہانی کرائی۔ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے علاقے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی حکام کو ہدایات جاری کردیئے اور فوری رپورٹ طلب کرلی جبکہ اے ڈی سی پشاور کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کیلئے ڈومیسائل کے اجراء میں آسانیاں پیدا کریں اسی طرح پاسپورٹ کے  اجراء میں درپیش مسائل کا خاتمہ کردیا ہے سائلین اپنے پاس تمام تر ضروری دستاویزات لے جائیں ان کو مقررہ وقت میں پاسپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے تاکہ شہریوں کو بلدیاتی نظام کے ثمرات مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری براہ راست انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کریں جسے فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ مئیر پشاور کی جانب سے پنج کھٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد پر خوگا خیل قوم کے عمائدین نے انکا شکریہ اداکیا اور مئیر پشاور ورکرز کے حق میں نعرے بازی کیں۔

مزید :

صفحہ اول -