امپورٹڈ حکومت کو سازش کے ذریعے مسلط کیا گیا،شفقت محمود

       امپورٹڈ حکومت کو سازش کے ذریعے مسلط کیا گیا،شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود سے پارٹی آفس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں گیں۔ملاقات کرنے والوں میں پنجاب کے سینئر نائب صدر پنجاب رائے عزیز اللہ،انور پاشا، سابقہ ایم پی اے ملک محمد اکرم، سابقہ ایم این ایز مظہر عباس قریشی،سابقہ ایم پی اے، اجاسم شریف، نوریز شکور،سابقہ ایم این اے بلال ورک، سرفراز ڈوگر،امجد خان، فرخ جاوید مون، ملک عثمان حمزہ اعوان شامل تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ، علی عباس بھی موجود تھے۔ملاقاتوں میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔شفقت محمود نے ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں سے امپوٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ عمران خان نے پوری قوم کو جگا دیاہے۔ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پاکستانی عوام چیئرمین عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔ ملک بھر سے جوق در جوق قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو سازش کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے۔حکومت کرنا شوباز شریف اور ان کے حواریوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ ملک کے موجودہ مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔ ان شاء اللہ عمران خان دوبارہ دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئیں گے۔
شفقت محمود 

مزید :

صفحہ اول -