کراچی، بولٹن مارکیٹ کے قریب کاغذی بازار میں دھماکہ، خاتون جاں بحق10افراد زخمی 

    کراچی، بولٹن مارکیٹ کے قریب کاغذی بازار میں دھماکہ، خاتون جاں بحق10افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کی بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے بولٹن مارکیٹ کے قریب کاغذی بازار میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو حصار میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔اْدھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو فون کیا اور فوری تفیصلی رپورٹ مانگ لی اور فوری طور سول ہسپتال میں ایمرجنسی ڈکلیئر کروا دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پولیس کو فوری واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوشش کرے کہ جانی نقصان نہ ہو پائے۔ ایس پی سٹی علی مردان نے کہا ہے کہ دھماکے میں نشانہ پولیس موبائل تھی، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اے ایس آئی زخمی ہوا، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل میں کچھ تھا، مزید دیکھ رہے ہیں، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، بم ڈسپوزل سکواڈ مزید چیک کرلے۔اْدھر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، زخمیوں کو بہترین طبی امداد دیں گے، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ چار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تین کی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دھماکا

مزید :

صفحہ اول -