سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ انسداد دہسشتگردی (سی ٹی ڈی )نے مردان کے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہو ا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے ضلع مہمند میں دہشتگردوں کی تخریب کاری کی غرض سے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں 9 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 2 عدد خود کش جیکٹ، ایک عد د کلاشنکوف بمعہ 3 عدد میگزین، ایک پستول 9MM، دو عدد ہینڈ گرنیڈ ،4 عدد راکٹ لانچر کےگولے اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزمان سی ٹی ڈی کو اہم دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔