سندھ کے بیراجوں پر پانی کا بحران ،گدو بیراج میں 24گھنٹے میں 4 ہزار کیوسک پانی کم ہو گیا 

سندھ کے بیراجوں پر پانی کا بحران ،گدو بیراج میں 24گھنٹے میں 4 ہزار کیوسک پانی ...
سندھ کے بیراجوں پر پانی کا بحران ،گدو بیراج میں 24گھنٹے میں 4 ہزار کیوسک پانی کم ہو گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے بیراجوں میں پانی کی کمی شدت اختیار کرنے لگی ،گزشتہ 24گھنٹوں میں گدو بیراج پر 4ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق سکھر بیراج کی 2نہریں رائس اور دادو کینال کو پانی کی کمی کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ،انچارج کنٹرول کا کہنا ہے کہ رائس اور دادو کینال کو پانی کی صورتحال بہتر ہونے تک نہیں کھول سکتے ،جبکہ دوسری جانب سکھر بیراج کی 2کینال بند ہونے سے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بڑھ گیا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -