وزیر اعظم کی پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان ان لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام، چیف سیکرٹریز، سیکیورٹی اور سی پیک کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کو چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔