وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ ، بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا

وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ ، بولٹن مارکیٹ دھماکے پر ...
وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ ، بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی سندھ کو دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤں کے حوالے سے  معلومات لیں  اور کہا کہ وفاق کی جانب سے جو بھی مدد درکار ہے وہ حاضر ہیں ۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سخت اقدامات کرنے جارہی ہے،دہشت گردی کا مقابلہ ہم اتحاد اور یکجہتی سے کر سکتے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے  تعاون کی پیش کش پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھارا در میں  بولٹن مارکیٹ  میں   دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے ۔نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق دھماکہ  کھارادر پولیس سٹیشن کی حدود میں میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکے کے بعد کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں کھارادر تھانے کی پولیس موبائل تباہ ہوگئی، پولیس موبائل جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب آئی دھماکہ ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلوں  ، موقع پر موجود ایک پولیس موبائل  اور کچھ دکانوں کو نقصان پہنچا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -