ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیر لیگ میں شامل کرنے کا اعلان
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے ویرات کوہلی کو کے پی ایل میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق عارف ملک کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کو کے پی ایل میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ بھیجیں گے، ویرات کوہلی کھیلیں یا مہمان خصوصی بنیں خوشی ہو گی ۔
صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم کے پی ایل کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں، چاہتے ہیں بھارتی کرکٹر کشمیر پریمیر لیگ کا حصہ بنیں ۔