میلانیہ ٹرمپ ایک بار پھر خاتون اول بننے کیلئے پرامید، بیان داغ دیا

میلانیہ ٹرمپ ایک بار پھر خاتون اول بننے کیلئے پرامید، بیان داغ دیا
میلانیہ ٹرمپ ایک بار پھر خاتون اول بننے کیلئے پرامید، بیان داغ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ دوبارہ خاتول اول بننے کے لیے پُر امید ہیں۔ایک انٹرویو میں امید ظاہر کی ہے کہ وائٹ ہاؤس دوبارہ ان کا گھر بنے گا اور وہ ایک بار پھر بحیثیت خاتول اول اپنے فرائض انجام دیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹرمپ انتظامیہ کے چار سالہ دورہ اقدار میں بہت کچھ حاصل کیا، میں نے تنقید کے باوجود اپنی ذمے داری نبھائی، ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات کی بھرپور مہم چلائیں گے، ہمارے پھر سے اقتدار میں آنے کے امکانات ہیں۔
میلانیا نے کہا کہ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں ںے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی میں امریکا میں بچوں کے خوراک کے مسائل ہیں، ان کے لیے غذا موجود نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں موجودہ مسائل کی ذمے دار جوبائیڈن انتظامیہ ہے۔