کیا مافیا اتنا مضبوط ہے کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے ؟،پشاور ہائیکورٹ کے غیر قانونی کرشنگ پلانٹس سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس

کیا مافیا اتنا مضبوط ہے کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے ؟،پشاور ہائیکورٹ کے غیر ...
کیا مافیا اتنا مضبوط ہے کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے ؟،پشاور ہائیکورٹ کے غیر قانونی کرشنگ پلانٹس سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور  ہائیکورٹ میں غیر قانونی کرشنگ پلانٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کیا مافیا اتنا مضبوط ہے کہ ضلعی انتظامیہ بھی بے بس ہے ؟۔

 پشاور ہائیکورٹ میں غیر قانونی کرشنگ پلانٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،  محکمہ ماحولیات نے کرشنگ پلانٹس سے متعلق رپورٹ  جمع کرا دی ،  رپورٹ میں کہا گیا کہ  تین کرشنگ پلانٹس بند ہیں جبکہ پانچ کے پاس آئی پی اے سرٹیفکیٹ نہیں ہے ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان نے عدالت کو بتایا کہ  کسی کو بھی کرشنگ کی اجازت نہیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ  نے ریمارکس دے کہ ضلعی انتظامیہ کیا کر رہی ہے ، کیا مافیا اس قدر مضبوط ہے کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے ؟،  ڈی سی صاحب ایسے افراد کو بلا خوف گرفتار کریں ۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر مردان کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -