کھارادر دھماکے میں جاں بحق خاتون کو بچہ اٹھنے کیلئے پکارتا رہا، ویڈیو نے ہر ذی شعور کو رلادیا
کراچی (ویب ڈیسک) کھارادر دھماکے میں ماں کے جاں بحق ہونے پربچہ ماں کوپکارتا رہا جس کی ویڈیو نے ہر ہر ذی شعور کو ہلا کر رہ دیا۔
جیو نیوز کے مطابق بیٹا زمین پر زخمی پڑی ماں کو پکارتا رہا کہ ’ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو نا‘۔ ماں کے نہ اٹھنے پر بچہ بلک بلک کرروتا رہا۔
بچے کی ماں کو پکارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یادرہے کہ کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے مقام پر جاں بحق ہونے والی خاتون کو بیٹا پکارتا رہا۔
“اماں اٹھو جلدی اٹھو” زخمی بچہ اپنی ماں کو پکارتا رہا مگر وہ جاچکی تھی۔ اناللہ وانا الیہ راجعون،کراچی دھماکہ کے انتہائی دلخراش مناظر تعالی رحم فرما دے ۔ #KarachiBlast pic.twitter.com/E79Gki4TFB
— Irfan ul Haque (@IrfanHaqueS) May 16, 2022