پی ٹی آئی کے جلسے میں آئے 3 کارکن جھلس گئے
فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسےمیں 3کارکنوں کےجھلسنےکی ویڈیووائرل ہوگئی ہے۔ایک کارکن نے پیٹرول منہ میں ڈال کر آگ لگانےکا کرتب کیا لیکن خود ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
جیو نیوز کے مطابق کارکن نڑ والا روڈ جناح کالونی گیٹ کے قریب جھلسے۔ آگ کی لپیٹ میں آئے نوجوان کو بچاتے ہوئے دو ساتھی بھی جھلس گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ویڈیوکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔