مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کیے جانے بارے عمران خان کے بیان پر غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں

مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کیے جانے بارے عمران خان کے بیان پر غریدہ فاروقی ...
مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کیے جانے بارے عمران خان کے بیان پر غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں

  

ؒلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور پروگرام اینکر غریدہ فاروقی نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صد  مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کیے جانے بارے  عمران خان کے بیان پر ردعمل دیدیا ہے ۔

عمران خان نے کہا تھا کہ مفرور کی سزایافتہ بیٹی کو رینجرز کا پروٹوکول مل رہا ہے جس پر غریدہ نے جواب دیا کہ آج ہی وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کیلئے کسی بھی وزیراعظم سے بڑھ کر سیکورٹی فراہم کی جس کی مریم نواز نے  بھی حمایت کی۔غریدہ کا کہناتھاکہ کم از کم خان صاحب کو اتنا تو احسان کا اور بنیادی انسانیت کا پاس کرنا چاہیے کہ کسی اور کی سیکیورٹی کے بارے ایسا بیان نہ دیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -