سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کارروائی، 2انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے بویا میں کارروائی کےدوران 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک ک ردیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سےتھا، آپریشن 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب کیاگیا، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈررشیدعرف جابراورعبدالسلام عرف چمٹوشامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سےاسلحہ اورگولہ بارودبھی برآمد ہوا ، دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔