ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کے سٹاف آفس کو تالے لگا دیئے گئے 

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کے سٹاف آفس کو تالے لگا دیئے گئے 
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کے سٹاف آفس کو تالے لگا دیئے گئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں سیاسی بحران کے بعد آئنی بحران بھی شدت اختیار کر گیا،ایڈووکیٹ جنر ل پنجاب کے سٹاف آفس کو تالے لگا دیے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق پولیس کی اضافی نفری ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس پہنچ چکی ہے اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے سٹاف آفس کو تالے لگا دیئے گئے ہیں جس کے بعد تمام عملہ آفس کے باہر کھڑا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق احمد اویس کو کل وزارت قانون کی جانب سے کام سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد وہ حکومتی گاڑی کے بجائے پرائیویٹ گاڑی میں دفتر سے روانہ ہوئے تھے اور ان کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں آفس سے نکالا تھا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -