سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، عقیدت مند بھی ووٹ دینے کے فیصلے میں آزاد ہیں: سید محمد حسن شاہ
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )سندھ کی معروف روحانی ، سماجی و علمی شخصیت اور صوبائی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری سید میاں محمدحسن شاہ نےکہا ہےکہ ان کا سیاست سےکوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ خلق خدا کی خدمت کررہے ہیں ،ہمارے بڑوں نےسالوں پہلے ہمارے گاؤں میں دینی تعلیم کے چراغ روشن کیے ،الحمدللہ آج بھی روشنی کا سفر جاری ہے،بلاامتیاز عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہےگا ۔
میاں محمدحسن شاہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے گاؤں چیل بند میں ملاقات کےلیے آنےوالے مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کافی وقت پہلے ہمارے آباواجداد ہجرت کرتے ہوئے اس علاقے میں پہنچے۔ ہمارے بڑوں نے علاقے میں دینی تعلیم کےفروغ بچوں کو علم و شعور سے آگاہی کےلیے مدرسہ قائم کیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ عقیدت مند آزاد ہے جس امیدوار کو وہ اپنے لیے بہتر سمجھے اسے ووٹ دیں ، اب لوگوں میں شعور آچکا ہے عوام اپنا اچھا برا سب سمجھتے ہیں ۔