وزیراعلیٰ پنجاب   نے مری میں پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کا پلان طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب   نے مری میں پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کا پلان طلب کر لیا
وزیراعلیٰ پنجاب   نے مری میں پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کا پلان طلب کر لیا

  

مری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری میں پانی کو دوبارہ استعمال  کرنے کا پلان طلب کر لیا۔ 

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز مری پہنچے جہاں ان کی  زیر صدارت گورنمنٹ ہاؤس مری کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا ، حمزہ شہباز نے مری میں پانی کو دوبارہ استعمال  کرنے کا پلان طلب کر لیا جبکہ  مری میں غیر قانونی عمارتو ں کی تعمیر کے معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دےدیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے   بغیر نقشے اور اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بننے والی عمارتوں کی تفصیل طلب کر لی ،  اقبال لائبریری کی بحالی اور ایکسپریس وے کی تعمیر و مرمت کا اعلان بھی کیا ، حمزہ شہباز نے کہا کہ واکنگ سٹریٹ اور پنڈی پوائنٹ کو بھی درست حالت میں بحال کیا جائے ، مری میں رابطہ سڑکوں، سٹریٹ لائٹس کی بحالی اوربیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مری کی  صفائی اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے،  میونسپل سروسز اورانفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے، مری کے جنرل بس سٹینڈ کی بحالی کا کام جون تک مکمل کیا جائے، مری میں ٹورسٹ کاؤنٹ اورٹریفک انفارمیشن کیلئے ایس ایم بی لگائی جائیں، 

مری کا آن لائن پورٹل بہت جلد فعال کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے  کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے اورٹورازم ڈیپارٹمنٹ کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت جاری کی ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے مری امپورمنٹ پلان کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو مری کے بیوٹیفکیشن پلان پر پیش رفت سے آگا ہ کیاگیا۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  گزشتہ 4 برس کے دوران میں 600 عمارتیں تعمیر ہوئیں، بعض عمارتیں بغیر نقشے کے بنائی گئیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -