ڈرائیور کی غفلت ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال 20بچوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی
عارف والا(ڈیلی پاکستان آن لائن)عارف والا کے گاوں ای بی339کے قریب سکول بس الٹ گئی ،حادثے میں 20بچے زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق عارف والا کے گاوں کے قریب سکول بس کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ،ڈرائیور دوران ڈرائیونگ فون پر مصروف تھا جس کے باعث سکول بس الٹ گئی ،حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاجبکہ تمام بچوں کو قریبی ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔