امریکہ میں کورونا سے مرنیوالوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز, وبائی مرض کے خلاف چوکنا رہنا ہو گا: صدرجو بائیڈن کا پیغام

امریکہ میں کورونا سے مرنیوالوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز, وبائی مرض کے خلاف ...
امریکہ میں کورونا سے مرنیوالوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز, وبائی مرض کے خلاف چوکنا رہنا ہو گا: صدرجو بائیڈن کا پیغام

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکہ میں کورونا  سے مرنے والوں کی تعداد 1 ملین سے تجاوز کر گئی ہے. صدر جو بائیڈن کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا گیا تھا کہ کووڈ-19 سے مرنے والوں کی یاد میں رواں ہفتے ملک بھر میں امریکی پرچم آدھے پول پر لہرائے جائیں گے. 

صرف اڑھائی سال میں کورونا سے ایک ملین المناک اموات کا ہندسہ عبور کرنے پر صدر بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "وبائی مرض کے "ناقابل تلافی نقصان" کو فراموش نہیں کرنا چاہیے. اور بطور قوم، ہمیں اس طرح کے مصائب سے نہیں گھبرانا. شفا کے لیے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہمیں اس وبائی مرض کے خلاف چوکنا رہنا ہے، اور زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے."

امریکی کے قومی مرکز برائے صحت کے  شائع کردہ اموات کے سرٹیفکیٹس کے ریکارڈ کے تجزیے کی بنیاد پر کورونا سے  ہلاکتوں کی تعداد 1 ملین سے تجاوز کر گئی ہے. "سی بی ایس نیوز "کے مطابق بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق کووڈ-19 سے اموات کی عارضی تعداد پیر کو 10 لاکھ292 تک پہنچ گئی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.

مزید :

بین الاقوامی -