ایلون مسک نے ٹویٹر ڈیل میں تاخیر کی وجہ بتا دی 

ایلون مسک نے ٹویٹر ڈیل میں تاخیر کی وجہ بتا دی 
ایلون مسک نے ٹویٹر ڈیل میں تاخیر کی وجہ بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز سے کم قیمت پر خریدنا چاہتے ہیں۔ 
فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر میامی میں ایک کانفرنس کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ 54.20 ڈالرز فی حصص کی طے شدہ رقم کی پیشکش میں کمی خارج از امکان نہیں، اس بات کا انحصار متعدد عناصر پر ہے، ہم ٹوئٹر پر جعلی یا اسپام اکاونٹس کی تعداد کے حوالے سے کسی قسم کی منطقی وضاحت کے منتظر ہیں ، جبکہ ٹوئٹر کی جانب سے ہمیں بتانے سے انکار کیا جارہا ہےجو ایک عجیب بات ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر کی جانب سے سہ ماہی رپورٹس کے دوران کئی بار کہا گیا کہ اس کے پلیٹ فارم پر اسپام یا جعلی اکاونٹس کی تعداد 5 فیصد سے کم ہے۔ایلون مسک نے اس حوالے سے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ایسے اکاونٹس کی تعداد 5 فیصد سے کہیں زیادہ ہو۔
اگر ایلون مسک ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ بدلتے ہیں تو انہیں بینک فیس کی مد میں ایک ارب ڈالرز ادا کرنا ہوں گے ، جبکہ معاہدے کی ایک شق کے مطابق ٹوئٹر ٹیسلا کے بانی کو 54.20 فی حصص کی قیمت پر کمپنی کی خریداری پر مجبور بھی کرسکتی ہے۔ٹوئٹر کے حصص کی قیمت 16 مئی کو 37.39 ڈالرز پر بند ہوئی تھی۔اس سے قبل 14 مئی کو ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ٹوئٹر کی قانونی ٹیم نے ان پر معاہدے کی اہم تفصیلات افشا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔