اداکارہ میرب علی اپنی اور عاصم اظہر کی منگنی کے بارے میں کھل کر بول پڑیں

اداکارہ میرب علی اپنی اور عاصم اظہر کی منگنی کے بارے میں کھل کر بول پڑیں
اداکارہ میرب علی اپنی اور عاصم اظہر کی منگنی کے بارے میں کھل کر بول پڑیں
سورس: file photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ میرب علی جو اداکاری سے پہلے سوشل میڈیا پر فیشن کیمپین کا حصہ بنتی تھی لیکن شہرت اداکار و گلوکار عاصم اظہر سے منگنی کرنے کے بعد ملی۔
سوشل میڈیا پر دی گئی تفصیلات کے مطابق یہ جوڑا آئے روز اپنے رشتے کو لیکر کسی نہ کسی خبر کا حصہ بنا رہتا ہے ،  تاہم اب اداکارہ نے  ایک انٹرویو میں اپنے اور عاصم اظہر کی منگنی کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ۔

View this post on Instagram

A post shared by Merub Ali (@meruub)

انھوں نے بتایا کہ ” یہ صرف ایک چھوٹی سی نجی تقریب تھی جس میں صرف لڑکے اور لڑکی کے گھر والے شریک ہوئے ، دونوں خاندانوں کے بڑوں کے سامنے ہم نے ایک دوسرے کو انگھوٹھی پہنائی اور امام ضامن باندھا“۔

اداکارہ نے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپنے اکاﺅنٹ پر اپلوڈ کی اور  لکھا کہ ” اس مرتبہ میں نے سوچا کہ میں اپنے دوستوں کو مختلف طریقے کی عیدی سے سر پرائز دوں “۔

مزید :

تفریح -