سی ٹی ڈی کی کارروائی ، انار کلی دھماکے کے 2 مرکزی ملزم گرفتار کرلئے 

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، انار کلی دھماکے کے 2 مرکزی ملزم گرفتار کرلئے 
سی ٹی ڈی کی کارروائی ، انار کلی دھماکے کے 2 مرکزی ملزم گرفتار کرلئے 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے  انار کلی دھماکے کے 2 مرکزی ملزم گرفتار کر لئے ،  گرفتار ملزمان میں  ثناء اللہ اور عبدالرزاق  شامل ہیں ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق  محکمہ انسداد دہشتگردی  کے ترجمان نے کہا کہ  گرفتار ملزمان نے  اسلام آباد اور ملتان میں بھی دھماکوں کا انکشاف کیا ہے ،  ملزمان لاہور میں مزید دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے ۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہے دھماکے پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی  کی ایماء پر کیا۔

دہشتگردوں سے ڈیٹو نیٹر ، ریموٹ کنٹرول اور بیٹریاں برآمد ہوئیں۔ 20 جنوری کو انار کلی دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور  33 زخمی ہوئے تھے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری 2 کالعدم تنظیموں نےقبول کی تھی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -