پنجابی پرچار کی تنظیم نو، احمد رضا پنجابی صدر ، سرفراز میاں نائب صدر نامزد

پنجابی پرچار کی تنظیم نو، احمد رضا پنجابی صدر ، سرفراز میاں نائب صدر نامزد
پنجابی پرچار کی تنظیم نو، احمد رضا پنجابی صدر ، سرفراز میاں نائب صدر نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پریس ریلیز) پنجابی زبان کے حقوق کے لئے پچھلے 9 سال سے کام کرنیوالی معروف تنظیم پنجابی پرچار کے مرکزی اور لاہور ڈویژن کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن کل جٹالہ ہاؤس ٹیک سوسائٹی لاہور میں  تقسیم کئے گئے۔ 
پنجابی پرچار کے صدر کا نوٹیفکیشن احمد رضا پنجابی، جنرل سیکرٹری طارق جٹالہ، سینئر نائب صدر فرہاد اقبال ، نائب صدر سرفراز علی، جوائنٹ سیکرٹری عامر یوسف، صدر پنجابی پرچار (پنجاب) محمد ظاہر بھٹی، سینئر نائب صدر پنجاب خلیل اوجلہ، نائب صدر پنجاب کاشف حسین، جنرل سیکرٹری پنجاب شہزاد عمار، خواتین ونگ صدر پنجاب غزالی نظام الدین، نائب صدر کلچرل اینڈ لٹریری ونگ عامر رضا, چیئرمین یوتھ افیئرز شہزاد جوئیہ، جنرل سیکرٹری یوتھ افیئرز سروش عزیز، صدر یوتھ ونگ وقار انجم گل، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ بابر جالندھری، جوائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ محمد علی اور صدر بائیکرز ایسوسی ایشن پنجابی پرچار سہیل ممونکا کو جاری کیا گیا جبکہ لاہور ڈویژن کے لئے صدر کا نوٹیفکیشن رانا عبدالمجید خان، جنرل سیکرٹری متین سعید، سینئر نائب صدر رانا عرفان منیر، نائب صدر کاشف جلال، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ضیا رمدے، ضلعی صدر شیخوپور رانا عمر فاروق اور کوآرڈینیٹر ضیصل علی کو جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن تقریب میں پنجابی پرچار کے سرپرست بابا نجمی، صدر احمد رضا پنجابی اور جنرل سیکرٹری طارق جٹالہ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا زور دیا کہ پنجابی کا پیغام پنجاب بھر میں پھیلایا جائے گا۔ پنجاب کے اندر سرکار لیول پر بنیادی تعلیم سے اعلیٰ تعلیم تک پنجابی کو لازمی مضمون کے طور پہ پڑھایا جائے۔ پنجاب بھر میں بابا فرید، بابا گورو نانک، شاہ حسین، بلھے شاہ اور دوسرے صوفیوں کا امن پسند اور ترقی پسند کلام پڑھا کر معاشرے میں امن پسندی قائم کی جائے۔
پنجابی کا پڑھایا جانا پنجاب بھر کے لوگوں کا بنیادی، تعلیمی، اخلاقی، آئینی اور سائینسی حق ہے پنجابی کو پڑھا کر یہ حق تسلیم کیا جائے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی فوکس کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت چولستان میں پانی پہنچائے جانے کے فوری اقدامات کرے تاکہ وہاں کوئی مزید جانی نقصان نہ ہو