نواز شریف نے ایکٹر عدنان صدیقی کی دعوت قبول کر لی
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی ایکٹر عدنان صدیقی کی آنے والی آنے والی فلم ”دم مستم “دیکھنے کی دعوت قبول کر لی ۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ایکٹر عدنان صدیقی اور اختر حسین نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ ان کی آنے والی نئی فلم ”دم مستم “دیکھیں جو انہوں نے قبول کر لی ۔
واضح رہے کہ عدان صدیقی کی بطور پروڈیوسر یہ پہلی فلم ہے اور وہ اس وقت لندن میں اپنی فلم کی پرموشن کر رہے ہیں ۔نواز شریف سے ملاقات سے متعلق عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں عدنان صدیقی نواز شریف سے ملاقات سے متعلق بتا رہے ہیں ۔عدنان صدیقی کے مطابق نواز شریف سے ملاقات بہت خوشگوار رہی جس میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بہت سوچ رہے ہیں ۔
View this post on Instagram