ڈالرمہنگاہونے سےمہنگائی کے طوفان کا خدشہ ہے ،  معاشی ماہرین

ڈالرمہنگاہونے سےمہنگائی کے طوفان کا خدشہ ہے ،  معاشی ماہرین
ڈالرمہنگاہونے سےمہنگائی کے طوفان کا خدشہ ہے ،  معاشی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان پر معاشی ماہرین نے مہنگائی کے طوفان کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر آج بھی ایک روپیہ  82 پیسے مہنگا ہوا  جس سےانٹربینک میں ڈالر کی قیمت  196 روپے ہو گی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر  198 روپے 50 پیسے کا فروخت ہو رہا ہے  ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے ، جس پر معاشی ماہرین کا کہنا  ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے س مہنگائی  بڑھے گی اور مہنگائی  بڑھی تو سٹیٹ بینک شرح سود بڑھا ئے گا ، اس  طرح ملکی معیشت کمزور ہو رہی ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں نے مہنگائی سے متعلق احتجاج اور مارچ کئے تھے ، پاکستان تحریک  انصاف کے منحرف ارکان نے بھی مہنگائی کو اہم ترین وجہ قرار دیتے ہوئے اپنی جماعت سے انحراف کر کے تحریک عدم اعتماد میں شمولیت اختیار کی تھی جس پر پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تھی ۔

نئی مخلوط حکومت  آنے پر توجہ کی جا رہی تھی کہ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئے گی مگر ڈالر کی قیمت کم ہونے یا رکنے کی بجائے روز بروز بڑھتی چلی گئی ۔

مزید :

بزنس -