عدنان صدیقی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سائٹ ہے۔ٹویٹر کی ٹاپ ٹرینڈ میںسب سے پہلے نمبر پر مشہور اینکر غرویدہ فاروقی دوسرے نمبر پر امپورٹڈ حکومت نامنظور جو کہ آج کل بہت مقبول ہے جبکہ ٹاپ ۳ میں عامر لیاقت حسین ایک بار پھر بازی لے گئے ہیں ۔ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ میں چوتھے نمبر پر قوم کا ہیرو عمران خان اور پانچویں نمبر پر پاکستان کے مشہور اداکار عدنان صدیقی بھی ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔
واضح رہے کہ کل عدنان صدیقی لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کہ بعد سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والے موضوعات میں سے ایک موضو ع ہیںاور اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں جا رہے ہیں۔