ہیٹ ویو کا خطرہ ،اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسزفوری بند کرنے کا حکم 

ہیٹ ویو کا خطرہ ،اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسزفوری بند ...
ہیٹ ویو کا خطرہ ،اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسزفوری بند کرنے کا حکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے باعث اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں نرسری سے لیکر پانچویں تک کے بچوں کی کلاسز فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا )نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو مطلع کر دیا ہے ،

نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری سے پانچویں تک کے طلباکی کلاسز فوری بند کر دی جائیں اور چھٹی سے اوپر تمام کلاسز کا دورانیہ صبح 8سے 11بجے تک کر دیا گیا ہے ، تمام نجی تعلیمی اداروںکو ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -