کیا صابر شاکر کو آف ایئرکردیا گیا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مختلف ادوار حکومت میں صحافیوں کو دبائو میں لانے کے لیے حکمران مختلف ہتھکنڈے اپناتے آئے ہیں جن میں کسی بھی صحافی کو آف ایئرکرنا بھی شامل ہے جبکہ کئی صحافی بھی اپنے قلم اور آواز کی زور پر حکومت کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے چلےآئے ہیں ، اب کی بار صابر شاکر کو آف ایئرکرنے کا دعویٰ کیاگیا لیکن ایک ساتھی صحافی نے ہی اس کی تردید کردی اور بتایا کہ چینل سے آف ایئرنہیں کیا گیا بلکہ یوٹیوب چینل بند کرنے کو کہا گیا جس سے صابر شاکر نے انکار کردیا البتہ یہ واضح نہیں کیا کہ کس نے چینل بند کرنے کو کہا ہے ۔
صحافی وسیم عباسی نے لکھا "اطلاعات کے مطابق اے آر وائی کے صابر شاکر کو بھی آف ائیر کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی صحافی کو کام سے روکنا قابل مذمت ہے"۔
اطلاعات کے مطابق اے آر وائی کے صابر شاکر کو بھی آف ائیر کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی صحافی کو کام سے روکنا قابل مذمت ہے۔
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 17, 2022
ان کے اس موقف کو آگے بڑھاتے ہوئے صحافی ثاقب تنویر نے لکھا کہ " یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ وہ کسی اور ملک میں منتقل ہورہے ہیں"۔
یہ بھی سنا ہے کہ وہ کسی اور ملک شفٹ ہو رہے ہیں! https://t.co/UXg5vlSsKQ
— Saqib Tanveer (@SaqibTanveer) May 17, 2022
انہوں نے بعدازاں اپنے ٹوئیٹ کی اصلاح کرتے ہوئے لکھا کہ "ذرائع کے مطابق صابر شاکر کو آف ایئر نہیں کیا گیا بلکہ انہیں یوٹیوب چینل بند کرنے کا کہا گیا جس پر صابر شاکر نے انکار کر دیا۔ ابھی صابر شاکر ملک میں موجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق صابر شاکر کو آف ایئر نہیں کیا گیا بلکہ انہیں یوٹیوب چینل بند کرنے کا کہا گیا۔ صابر شاکر نے انکار کر دیا۔ ابھی صابر شاکر ملک میں موجود نہیں۔
— Saqib Tanveer (@SaqibTanveer) May 17, 2022