آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا تعلیمی ادارے بند کرنے سے انکار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے پانچویں کلاس تک تعلیمی ادارے بند کرنے کاحکومتی حکم ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ملک ابرارکا کہنا ہے کہ پانچویں کلاس تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ ناقابل عمل ہے ،پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا یہ فیصلہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، اس سے بدحالی کا شکار تعلیمی شعبہ مزید تباہی کا شکار ہو جائیگا۔