فوٹو گرافی کے جدید ترین فیچرز سے آراستہ ویوو  کا  نیا  فلیگ شپ فون  X80   پاکستان میں متعارف کروادیا گیا

فوٹو گرافی کے جدید ترین فیچرز سے آراستہ ویوو  کا  نیا  فلیگ شپ فون  X80   ...
فوٹو گرافی کے جدید ترین فیچرز سے آراستہ ویوو  کا  نیا  فلیگ شپ فون  X80   پاکستان میں متعارف کروادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پروموشنل ریلیز) ویوو نے پاکستان میں اپنے نئے فلیگ شپ فون X80کو متعارف کروا دیا ہے۔اس سمارٹ فون کو ZEISS کے اشتراک سے صارفین کے لیے  سینیمٹک فوٹوگرافی کے جدید ترین فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔ویوو کی Xسیر یز کے فلیگ شپ سمارٹ فونز پروفیشنل فوٹوگرافی کے جدید فیچرز کے حوالے سے بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں اور اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے  X80 میں نئی ٹیکنالو جی اور جدیدترین فیچرزمتعارف کروائے گئے ہیں  تاکہ صارفین کے لیے ویوو Xسیریز کی فلیگ شپ پرفارمنس کو اور بہتر بنا کر انہیں  پروفیشنل فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے اعلیٰ ترین تجربے  سےروشناس کرایا جاسکے۔

 ویوو X80  کو معروف اداکارہ نوین وقار کی میزبانی میں منعقدہ ایک تقریب میں متعارف کرایا گیا۔مزید اس تقریب میں پاکستان کے مشہور ہدایت کار حمزہ لاری، اعلیٰ پاکستانی کونٹینٹ کریٹرز اور میڈیا پبلیکیشنز نے بھی شرکت کی۔


 ویوو X80  کے لانچ کے موقع پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر پروڈکٹ سٹریٹیجی مسٹر اولیور شین کا کہنا تھا کہ، "ویو و نے ہمیشہ جدید ترین  مو بائل امیجنگ ٹیکنالوجی اور صارفین کی ضرورت کے مطابق جدت کی جانب پہلا قدم اٹھایا ہے اور X80 اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ آپٹکس اور آپٹو الیکٹر انکس کے شعبہ میں عالمی لیڈ رZEISSکے ساتھ اپنے کامیاب اشتراک سے ویوو  ایک بار پھرپاکستانی صارفین کے لیے اپنے فلیگ شپ سمارٹ فون میں نئے   جد ید فیچرزلے کر آیا ہے تاکہ صارفین پروفیشنل فوٹوگرافی کے اچھو تے تجربے سے لطف اندوز ہو تے ہو ئے زندگی کے یاد گار لمحات کو اعلیٰ ترین معیار کی ویڈیو اور تصاویر  کی صورت میں محفوظ کر سکیں۔"

ویوو اور ZEISS کے تکنیکی اشتراک سے تیارکردہ پروفیشنل امیجنگ فیچرز 
ویوو X80 کے فیچرز نے موبائل فوٹو گرافی میں اب تک کے تمام بے مثال تجر بات کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے۔X80اپنی طرزکا پہلا سمارٹ فون ہے جسےZEISS کے اشترا ک سے سینیمٹک سٹا ئل ویڈیو موڈز کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ZEISS کے نئے Cinematic Video Bokeh فیچر کے ذریعے فلم سٹینڈرڈ 2.39:1 ایسپکٹ ریشو میں oval flares تخلیق کیے جاسکتے ہیں اور اس سے تشکیل پانے والے widescreen cinematic lens effect کے ذریعے جمالیاتی حسن سے آراستہ بہترین ویڈیوز ریکارڈ  کی جاسکتی ہیں۔ ان ایفیکٹ کے مجموعی تاثر کو ویو و کے  cinematic lens simulation الگو رتھم اور  dual-camera depth-of-fieldٹیکنالوجی کے ذریعے اور مسحور کن بنایا جاسکتا ہے۔ مذکورہ فیچرز مل کر فلیئر رینڈرنگ اور پراسیسنگ کو یکجا کرتے ہیں اور فریم میں کنٹر اسٹنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہیں۔
 


ویو و نے ZEISS Superb Night Cameraکے ذریعے رات کے منظر کو بے مثال فوٹو گرافی ایفیکٹس کے ساتھ عکس بند کرنے کی روایت کو بر قرار رکھا ہے اور اب  X80 ویو و کے  تیار کردہ  طاقتورAI Deglare RAW اور RAWHDR  الگو رتھم کے ساتھPure Night View فیچر کو استعمال کرتے ہوے شہرمیں رات کے مناظر کو ان کی حقیقی صورت میں محفوظ کر سکتا ہے۔ اس کا ریئر کیمرہ ZEISS T* Coating سے آراستہ ہے جو روشنی کی ترسیل میں بہتری لا کر رات میں  پیدا ہونے والے گوسٹنگ اور فلیرز جیسے اثرات  کو ختم کرتا ہے۔ مزید برآں X80 کا Sport Mode اپنے Camera Panning کے کمالات کے ذریعے اس کی کثیر الجہت صلاحیتوں میں اور اضا فہ کرتا ہے۔ مذکور ہ فیچر میں پوٹر یٹ ٹریکنگ ٹیکنالوجی موجود ہے جو ہلتے ہوئے ہاتھوں کی وجہ سے motion blurکے اثر کو کم کر تی ہے اور تصویر کو دھندلا نہیں ہو نے دیتی۔ نیز ویڈیو کے اعلیٰ ترین معیا ر اور زیا دہ سے زیادہ سٹیبلا ئز یشن کے لیے اس ڈیو ائس کو Active Centering OIS سسٹم اور °360 Horizon Leveling Stabilizationجیسے فیچرز سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔ 
موبا ئل فوٹوگرافی کا بے مثال تجربہ
ویو و X80 کو   32MPفرنٹ کیمرہ اور50MP Ultra-Sensingسنسر کیمرہ،12MP پوٹریٹ کیمر ہ اور 12MP وائڈ۔ اینگل کیمرہ پر مشتمل ریئر کیمرہ سسٹم کے ساتھ متعارف کر وایا گیا ہے۔مذکورہ سسٹم کے 50MP Ultra-Sensing مین کیمرہ میں نیا ultra-sensing IMX866 RGBWسینسر موجو د ہے جو اندھیرے اور کم رو شنی والے حالات میں کیمرے کی کارکر دگی کو بہتر بنا کر اعلیٰ معیار کی تصویر کشی کو ممکن بناتا ہے۔
 نیز صارفین کے لیے موبا ئل فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے اس تجر بےکو بہترین سے بہتر بنا نے کے لیے X80کو ویوو کی سب سے نئی امیجنگ چپ، ”vivo V1+ chip“سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔V1+ میں پیشہ ورانہ سطح کی  ویژوئل اصلاحات کے لیے پہلے سے مو جو د AIسسٹم کے ساتھ ”AI Video Enhancement“ کے فیچرز بھی موجود  ہیں۔ نیز ویوو کی  V1+ چپ ڈسپلے کے معیار اور گیمنگ کے تجربے میں بھی بہتری لاتی ہے۔ 
شاندار فلیگ شپ کارکردگی 
ویوو کی بالکل نئی موبائل فوٹوگرافی ٹیکنالوجی اور بے مثال کارکردگی نے X80 کو بلاشبہ ایک ایسی پاور ہا ؤس ڈیو ائس بنا دیا ہے جسے ہر طرح سے صارفین کی ضروریا ت کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انتہائی مؤثر کارکردگی کے لیے  X80میں  MediaTek Dimensity 9000 پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے اور پہلے سے بہتر LPDDR5اورUFS3.1 کے ذریعے رننگ اور سٹورنگ سپیڈکومزید بڑھایا گیا ہے۔ اس پر بڑا ویپر چیمبر بھی ہے جو سمارٹ فون کے زیادہ استعمال کے دوران فریم ریٹ کو موزوں رکھتا ہے اوریوں X80گیمنگ کے دوران بہترین اندا ز میں ٹھنڈ ا رہتا ہے۔یہ ڈیوائس4500mAh کی بڑی بیٹر ی اور 80W فلیش چارج ٹیکنالوجی کے ساتھ آتی ہے جس سے یہ سمارٹ فون صرف 35منٹ میں مکمل چارچ ہو جا تا ہے۔

 گیمنگ کا سحر انگیز تجربہ 
ویو و X80 کو بڑی X-Axis Linear موٹر سے آراستہ کیا گیا ہے جسے ویوو کا خو د سے تیار کیا گیاوائبریشن الگورتھم سپورٹ کرتا ہے اور آپ ا ن کی بدولت سین کے مطابق  پیدا ہونے والے ارتعاش سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔مزید برآں X80 میں  ایسا ڈوئیل سٹیریوسپیکر بھی موجود ہیں جس کی طاقتور بیس آواز کے مجموعی تاثر کو اور مسحورکن بنا دیتی ہے۔X80کا مذکورہ ڈوئیل سپیکر ویوو کے کسی بھی سمارٹ فون میں پہلی بار متعارف کروا یا گیا ہے۔ 


 ویوو MediaTek کے ساتھ کام کرتی ہے اور اب ویوو X80 میں AI Gaming Super Resolution کی صورت میں نئی اور جدید ترین ٹیکنا لوجی متعارف کروائی گئی ہے۔ AI Gaming Super Resolutionفیچر ایکAI الگو رتھم کے ذریعے بڑی اور ہائی ریزولوشن گیمز کھیلتے ہوئے CPU اور GPUپر پڑنے والے بوجھ کو کم کرتا ہے جس سے امیج کوالٹی بہتر ہوجاتی ہے۔  

کمال فن کا شاہکا ر ڈیزائن 
پروفیشنل کیمروں کی شکل و صورت سے متا ثر ہو کر اور پیشہ ورانہ فوٹوگرافی کی صلاحیت کو بہتر بنا نے کے لیےX80  کے بیرونی ڈیزا ئن کے تصورکو دائرے اور مربع کی شکل میں لینز اور بیس سے آراستہ کیا گیا ہے۔گول موٹیف میں موجو د لینز کے ساتھ یہ سمارٹ فون صارفین کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ZEISSکی پروفیشنل امیجنگ کے ذریعے دنیا کو ایک نئے اندا ز سے دیکھیں۔ 


 قیمت اور دستیابی 
ویوو X80 پاکستان میں  دو  دلکش رنگوں  کوسمک بلیک اور اربن بلیو میں159,999روپے کی قیمت پر  پری بکنگ کے لیے دستیاب ہے۔ فون کو 24 مئی 2022 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ویوو X80 کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔صارفین پری آرڈ رکے ساتھ مفت تحائف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویوو X80پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ  ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا ( 2 جی بی فی ماہ ، چھ ماہ کے لیے )بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ فون کی مکمل معلومات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیںhttps://www.vivo.com/pk/products/X80