کراچی دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را "ملوث ہے ،تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

کراچی دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را "ملوث ہے ،تجزیاتی رپورٹ میں اہم ...
کراچی دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے تینوں دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر اور بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں 3دہشتگردگروہوں نے ایک دوسرے کی معاونت کی ہے ،دھماکوں میں متحدہ قومی مومنٹ لندن (ایم کیو ایم لندن )کے سلیپر سیل سے ریکی کا کام لیا جا رہا ہے ، ماضی میں اس طرے کے بم بنانا کالعدم بلوچستان لیبریشن آرمی (بی ایل اے )کا طریقہ کار رہا ہے جبکہ بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم  سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے )کی مدد لی گئی ہے ،دھماکوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تجارتی علاقوں کونشانہ بنانا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -