پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ کےرقص کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

سورس: instagram
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی میک اپ آ رٹسٹ عدنان انصاری کی ایک ساتھ گانے اور رقص کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنے آنے والے ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہے جس میں ان کے میک اپ آ رٹسٹ عدنان انصاری ہیں۔شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے فارغ وقت میں بوریت سے بچنے کے لیے گانا گایا اور ان کا ساتھ ان کے ساتھی نے دیا ۔
View this post on Instagram
ویڈیوز کے ساتھ دونوں کی کچھ تصاویر بھی نئے پراجیکٹ کے سیٹ سے سامنے آئی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے پسند کیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کی مشہور اداکاروں میں سے ایک ہے جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ۔